گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نے ایتھلیٹکس مقابلوں میں متعدد پوزیشنیں حاصل کرلیں
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پانچویں انٹر کالجیٹ سپورٹس مقابلوں کے ڈویژنل سطح کے ایتھلیٹکس ایونٹس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کر دیا۔
کالج کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ کے طلبہ نے 100 میٹر اور 200 میٹر دوڑ میں دوسری، 400 میٹر دوڑ میں تیسری، 1500 میٹر دوڑ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ 4×100 میٹر ریلے ریس میں پہلی اور 4×400 میٹر ریلے ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اسی طرح شاٹ پٹ، لانگ جمپ اور ہائی جمپ کے مقابلوں میں بھی دوسری پوزیشنیں حاصل کرکے شاندار کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments