غیر قانونی عمارتوں کی فہرستیں بنا کرجلد از جلد ارسال کریں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

 غیر قانونی عمارتوں کی فہرستیں  بنا کرجلد از جلد ارسال کریں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشں اور میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران کو ہدایت کی گئی ہے۔

 کہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ افسران پلاننگ ریگولیشن اور میونسپل افسران ریگولیشن اور پلاننگ کے ہمراہ اپنی حدود کا سروے کر کے بغیر منظوری اور بائی لاز سے ہٹ کر بننے والی غیر قانونی عمارتوں کی فہرستیں بنا کر جلد از جلد ارسال کریں اوران عمارتوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جبکہ مستقبل میں بغیر منظوری اور بائی لاز سے کسی بھی عمارت کو نہ بننے کیلئے مربو ط مانیٹرنگ شروع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اس سلسلہ میں صوبائی سطح پر سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، جو اچانک کسی بھی ادارے کی حدود میں عمارت کو چیک کر سکے گی، اور غیر قانونی عمارت کے خلاف ایکشن نہ لینے والے افسران کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو دے گی، جس پر ان افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...