یوتھ گیمز 2026 میں 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کی رجسٹریشن مکمل

یوتھ گیمز 2026 میں 3 لاکھ 72  ہزار سے زائد بچوں کی رجسٹریشن مکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں سرگودھا ڈویژن کے نوجوانوں کی بھرپور دلچسپی، 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کی رجسٹریشن مکمل۔۔۔

صوبائی حکومت نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو مربوط حکمتِ عملی کے تحت اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن میں اب تک 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ، جو نوجوان نسل کی کھیلوں میں دلچسپی کا مظہر ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی۔ کہ باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت حکومتی ترجیحات کے مطابق مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر اور بھرپور انداز میں ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...