سنوکر کلبوں پر نا صرف وسیع پیمانے پر ساری ساری رات جوا کھیلا جا رہا

سنوکر کلبوں پر نا صرف وسیع پیمانے  پر ساری ساری رات جوا کھیلا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومتی پابندی کے باوجود اندرون شہر بالخصوص بلاک نمبر12، بلاک نمبر23،مقام حیات سیٹلائٹ ٹاؤن ،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت دیگر پوش علاقوں میں قائم سنوکر کلبوں پر نا صرف وسیع پیمانے پر ساری رات جواء کھیلا جا رہا ہے۔

 بلکہ سکول کے اوقات میں طلباء کی بڑی تعداد سکولوں سے بھاگ کر ان سنوکر کلبوں پرکھیلنے جاتی ہے ’ جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے ’ انتظامیہ اور کوئی بھی ذمہ دار آفیسر ایسے کلبوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کر پا رہے۔ ’ جو مستقبل کے ان معماروں کو بے راہ روی کی طرف دھکیل رہے ہیں’ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...