بیروزگاری کو کنٹرول کیے بغیر ملکی معیشت مضبوط تر نہیں ہو سکتی، مرزا محمد اقبال
بھلوال(نمائندہ دنیا)عوامی سماجی شخصیت ٹھکیدار مرزا محمد اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کیے بغیر ملکی معیشت مضبوط تر نہیں ہو سکتی۔
ہوشربا مہنگائی کے باعث بلڈنگ میٹریل کی قیتمیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں غریب عوام کہاں جائیں؟سیمنٹ’ بجری’سریا و دیگر میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کے لیے گھر بنانا صرف خواب بن کر رہ گیا ہے ۔ بھلوال و گردونواح میں بھٹہ مالکان اول اینٹ23ہزار500روپے اور اول کی چھانٹ20ہزار’درجہ دوئم18ہزار روپے میں فروخت کر رہے ہیں ۔اِسی طرح اینٹوں کے معیار کا کوئی اندازہ نہیں کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ اینٹیں منگوانے کے بعد پتہ چلتا ہے رف اینٹیں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے منگوانے والا نقصان زیادہ ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments