حکومت کا شوگر کین مانیٹرنگ کمیٹیاں فوری فعال کرنے کا حکم

  حکومت کا شوگر کین مانیٹرنگ  کمیٹیاں فوری فعال کرنے کا حکم

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں شوگر ملز کے کرشنگ سیزن کی آمد کے پیش نظر کاشتکاروں کی شکایات کے ازالے اور۔۔۔

 گنے کی ادائیگیوں کو بروقت یقینی بنانے کے لیے ضلعی اور تحصیل سطح پر شوگر کین مانیٹرنگ، سپروائزری اور سکروٹنی کمیٹیوں کی تشکیل نو کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی اور تحصیل سطح پر سپروائزری کمیٹیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ڈپٹی کمشنرز ضلعی کمیٹیوں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل سطح کی کمیٹیوں کے سربراہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے ساتھ جاری کردہ ٹی او آرز (ضابطہ کار) میں گنے کی خریداری کے عمل کو ہر ممکن حد تک شفاف بنانے ، کاشتکاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے اور بے ضابطگیوں کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات شامل ہیں۔حکومت کی جانب سے متعلقہ کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں تمام امور کی مؤثر نگرانی کریں، مقررہ ذمہ داریوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں اور کرشنگ سیزن کے دوران کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور ادائیگیوں میں تاخیر کی روک تھام کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں کمیٹیوں کو جلد از جلد فعال کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...