بھکر میں خصوصی بچوں کیلئے ایک روزہ سپورٹس میلے کا انعقاد

 بھکر میں خصوصی بچوں کیلئے ایک روزہ سپورٹس میلے کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانیوالوں میں انعامات تقسیم کیے

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھکر کے زیر اہتمام سپورٹس جمنزیم میں خصوصی بچوں کے لیے ایک روزہ سپورٹس میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے بچوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی نے بطور مہمان خصوصی سپورٹس میلے میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے ایسی مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے، کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور خود اعتمادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال اور مفید حصہ بنانے کے لیے انہیں یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن بھکر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...