اسوۂ رسولؐ کی پیروی کامیابی کی ضمانت ہے : زاہد ججہ

 اسوۂ رسولؐ کی پیروی کامیابی  کی ضمانت ہے : زاہد ججہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد ججہ نے کہا ہے کہ اسوۂ رسولؐ کی پیروی کامیابی کی ضمانت ہے۔

مدینہ ریاست کی طرز پر پاکستان کو ڈھالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے بلاامتیاز ایسا قانون بنانا ہوگا جس میں ہر شخص کے لیے انصاف کا معیار یکساں ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کو درست کرنے میں وقت لگے گا، تاہم ہم مایوس نہیں ہیں۔ ریاستِ مدینہ بھی ایک دن میں قائم نہیں ہوئی تھی۔ ان شاء اللہ نبی پاکؐ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...