نایاب پرندوں کا غیر قانونی شکار جاری، روک تھام کا مطالبہ

 نایاب پرندوں کا غیر قانونی شکار جاری، روک تھام کا مطالبہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قیمتی اور نایاب پرندوں کا غیر قانونی شکار عروج پر پہنچ گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کی تحصیل ساہی وال، بھیرہ، ضلع خوشاب، میانوالی، تھل سمیت ریجن کے دیگر علاقوں میں قیمتی اور نایاب پرندے پکڑے جا رہے ہیں، جن کی قیمت ایک لاکھ سے 60، 70 لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے ۔ شکار کیے جانے والے پرندے خلیجی اور بعض یورپی ممالک میں کروڑوں روپے مالیت میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ اور دیگر اضلاع سے بھی شکاری سرگودھا ریجن کے دریائی علاقوں میں پہنچ کر شکار کرتے ہیں۔ نایاب پرندے اعلیٰ شخصیات کو بطور تحفہ بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ انجمن تحفظ حقوق دیہی آبادی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے مہمان پرندوں کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...