امریکہ کیساتھ تجارت میں برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے : جواد خرم وڑائچ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تاجران یونیورسٹی روڈ جواد خرم وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ سے اشیا کی درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ برآمدات میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
امریکہ کو پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانا ضروری ہے تاکہ زرمبادلہ کی خالص آمدن اور تجارتی توازن میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی تعاون کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک بہتر رسائی، صنعتی پیداوار اور برآمدی روزگار میں اضافے پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومتی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments