شاپنگ بیگز کا استعمال جاری، حکومت کا کریک ڈاؤن کا حکم
حکومتی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کیخلاف ایکشن کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے شاپنگ بیگز پر عائد پابندی پر عمل درآمد کی سست رفتار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے اور ان کے استعمال کو روکا جائے۔ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ حکومت نے شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم سرگودھا سمیت متعدد اضلاع میں ان کا استعمال تاحال جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments