غیر کمپیوٹرائزڈ موضع جات میں کم سیٹمپ ڈیوٹی وصولی، خزانے کو نقصان، ریکارڈ کی انسپکشن کا حکم

غیر کمپیوٹرائزڈ موضع جات میں کم سیٹمپ ڈیوٹی وصولی، خزانے کو نقصان، ریکارڈ کی انسپکشن کا حکم

ریونیو فیلڈ سٹاف کو مقررہ سٹیمپ ڈیوٹی وصول کرنے کا پابند بنایا جائے، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب ،بورڈ آف ریونیو اس حوالے سے جلد خصوصی آڈٹ کرے گا: ذرائع کا دعویٰ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن کے چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو کو آگاہ کیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت شہری علاقوں میں زمینوں کی ویلیوایشن ٹیبل کے مطابق مقرر کردہ سٹیمپ ڈیوٹی وصول کرنے کے بجائے غیر کمپیوٹرائزڈ موضع جات میں بھی کم سٹیمپ ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے ، جس سے قومی خزانے کو ماہانہ خطیر نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فوری طور پر ریکارڈ کی انسپکشن کروائی جائے اور ریونیو فیلڈ سٹاف کو مقررہ سٹیمپ ڈیوٹی وصول کرنے کا پابند بنایا جائے۔ تاکہ سسٹم صحیح طریقے سے چل سکے ، اور حکومتی خزانے میں رقم جمع ہو سکے۔ بورڈ آف ریونیو اس حوالے سے جلد خصوصی آڈٹ کریگا۔ اگر اس کے باوجود بے ضابطگیاں سامنے آئیں تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...