سموگ کے تدارک کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ

سموگ کے تدارک کے لیے  جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ضلعی سموگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں فضائی آلودگی پر قابو پانے ، سموگ کے اسباب کا تدارک اور ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز سرگودھا کا ایٔر کوالٹی انڈیکس 324 ریکارڈ کیا گیا، جو فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کے دوران خلاف ورزیوں پر 6 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں، 10 بھٹوں کو مسمار جبکہ 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ صنعتی یونٹس میں نصب ایمیشن کنٹرول سسٹمز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ دھوئیں اور مضر اخراج پر قابو پایا جا سکے ۔ اسٹون کرشرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 33 یونٹس کو خلاف ورزیوں پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ زیر تعمیر عمارتوں اور مقامات پر ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے 17 نوٹسز جاری کیے گئے ۔ اسی طرح دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 29 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...