سرکاری نرخوں پر آٹے کی قلت کے باعث شہری شدید پریشان
سرکاری نرخوں پر آٹے کی قلت کے باعث شہری شدید پریشان 5200 روپے من گندم خرید کر سرکاری نرخوں پر آٹا فراہم کرنا پڑ رہا ،مالکان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گرد و نواح میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی قلت کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں حاصل کرنے کے لیے لوگ قطاروں میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں،جس سے عام شہریوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں،دوسری جانب فلور مل مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت انتہائی کم گندم فراہم نہیں کر رہی ہے اور انہیں 5200 روپے من گندم خرید کر سرکاری نرخوں پر آٹا فراہم کرنا پڑ رہا ہے ، جس کے باعث متعدد فلور ملز بند ہو چکی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے سرکاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی اور مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments