زیادتی کرنیوالے شخص کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید

زیادتی کرنیوالے شخص کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید

زیادتی کرنیوالے شخص کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید نامعلوم مقام پر لے جا کر لڑکی کے گلے پر تیز دھارخنجر رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا ارشد محمود نے 15 سالہ لڑکی سے زبر دستی زیادتی کرنیوالے 50 سالہ او باش شخص کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید با مشقت کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ چک 33 شمالی کے 50 سالہ شخص فیاض پر الزام تھا کہ اُس نے 09 مئی 2024 کو گلی سے گزرنے والی نابالغ لڑکی رمشاء کو زبر دستی اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اُس کے گلے پر تیز دھارخنجر رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر صدر پولیس نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ اور میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم فیاض کے خلاف زیر دفعہ376 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 437؍34 درج کر کے فیاض کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والاتیز دار خنجر بھی برآمد کر لیا،گزشتہ روزمقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر فضل جج ارشد محمود نے جرم ثابت ہونے پر ملزم فیاض کو دس سال قید با مشقت کی سزا سنا دی اور مجرم کو سخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کر دیا گیا،

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...