غیر قانونی گنے کے کنڈوں کے قیام کا سلسلہ جاری
غیر قانونی گنے کے کنڈوں کے قیام کا سلسلہ جاریمارکیٹ فیس سرکاری واجبات کی ادائیگی سے بچنے کا معاملہ بھی تشویش کا باعث
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کرشنگ سیزن 2026-27 قریب،آغاز سے قبل گنے کے کاشتکاروں کو مڈل مین کے ہاتھوں ممکنہ استحصال سے بچانے اور غیر قانونی کنڈوں کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کی ذمہ داری کے باوجود زمینی سطح پر مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ، جس کے باعث مختلف علاقوں میں غیر قانونی گنے کے کنڈوں کے قیام کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،مبینہ طور پر بعض عناصر کسانوں سے کم نرخوں پر گنا خریدنے ، ناپ تول میں کمی کرنے اور خرید و فروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب نہ کرنے کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی نقصان پہنچانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ لائسنس فیس، مارکیٹ فیس اور روڈ سیس سمیت سرکاری واجبات کی ادائیگی سے بچنے کا معاملہ بھی تشویش کا باعث ہے ۔ متعلقہ محکموں نے تاحال ایسے مقامات کی جانچ پڑتال شروع نہیں کی ،محکمہ لیبر، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے پاس تمام منظور شدہ کنڈوں کا مستند ریکارڈ بھی موجود نہیں، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اس صورت میں ممکنہ طور پر غیر قانونی خریداری اور سرکاری محصولات کی مبینہ چوری روکنے کے لیے محض چیکنگ کے اعلانات کافی نہیں، ہر کنڈے کی قانونی حیثیت، لائسنس، وزن کے آلات، خریداری کے نرخ، ادائیگیوں اور سرکاری واجبات کا ریکارڈ باقاعدگی سے چیک کرنا ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments