پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز کے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد
پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز کے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کے ویژن ‘‘کھیلتا سکول، کھیلتا پنجاب’’ کے تحت سرگودھا سپورٹس جمنیزیم میں پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز کے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔سپورٹس گالا کا افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا چوہدری وقاص احمد گل نے کیا۔ سالانہ بوائز ایلیمنٹری ونگ کے سپورٹس مقابلہ جات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری رانا ندیم عباس خان کی زیر صدارت جبکہ اے ای او فزیکل ایجوکیشن چوہدری طلعت محمود وڑائچ کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن چوہدری وقاص احمد گل اور ڈی ای او ایلمنٹری رانا ندیم عباس نے کہا کہ طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں۔ کھیل بچوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انہیں کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments