پولیس ملازمین کی فلاح کے لئے دو نجی اداروں سے معاہدہ

پولیس ملازمین کی فلاح کے لئے دو نجی اداروں سے معاہدہ

طبی سہولیات پر 25 فیصد حج اور بیرون ملک تعلیم کے لیے 50 فیصد رعایت معیارِ زندگی اور دیگر ضروریات کا خیال رکھنا بھی ترجیحات میں شامل ،آر پی او

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) آر پی او سہیل اختر سکھیرا کے پولیس ملازمین اور اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات، طبی سہولیات پر 25 فیصد جبکہ حج، عمرہ اور بیرون ملک تعلیم کیلئے ٹریول سروسز پر50 فیصد رعایت کا معاہدہ طے پا گیا۔ سرگودھا ریجن پولیس کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو طبی سہولیات کی فراہمی اور حج، عمرہ سمیت بیرون ملک تعلیم کے اخراجات میں ریلیف دینے کے لیے دو نجی اداروں کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں، جن کے تحت نجی ہسپتال میں طبی سہولیات پر 25 فیصد جبکہ ٹائمز ٹریول ایجنسی کی دستیاب سہولیات پر 50 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔ اس سلسلے میں ہسپتال کے سی ای او عمیر بیگ، ٹائمز ٹریول کے سی ای او عبدالوہاب اور سرگودھا بزنس الائنس کے سیکرٹری جنرل خواجہ محمد عمر نے معاہدوں پر دستخط کیے ۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین دن رات عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فرائض انجام دیتے ہیں، اس لئے ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی صحت، بہتر معیارِ زندگی اور دیگر ضروریات کا خیال رکھنا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ کی زیارت اور وہاں عبادت ہر مسلمان کی خواہش ہے ، جبکہ پولیس ملازمین اور ان کے بچوں کو حج، عمرہ اور بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لیے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نجی اداروں کے تعاون سے مزید اقدامات بھی جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...