کندیاں ،کچہ کالو میں فائرنگ سے ایک شخص قتل
کندیاں ،کچہ کالو میں فائرنگ سے ایک شخص قتلسابقہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی مبینہ فائرنگ کی ، ڈی پی او میانوالی کا نوٹس
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں کے علاقے کچہ کالو میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، ڈی پی او میانوالی کا نوٹس ۔تھانہ کندیاں کی حدود کچہ کالو میں سابقہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی مبینہ فائرنگ سے محمد عمران ولد محمد رمضان جاں بحق ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او پپلاں سے رپورٹ طلب کرلی اطلاع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کندیاں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، جبکہ فرانزک اور انوسٹی گیشن ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ڈی پی او میانوالی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق عمل میں لائی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments