ٹھیکیداروں کے کارندوں کی مبینہ غنڈہ گردی، رکشہ ڈرائیور بھاری جرمانوں سے پریشان

ٹھیکیداروں کے کارندوں کی مبینہ غنڈہ گردی، رکشہ ڈرائیور بھاری جرمانوں سے پریشان

مقررہ فیس کے بجائے گیارہ گنا جرمانہ وصول کرنے کی شکایات، انکار پر بدتمیزی اور ہاتھا پائی ، رکشہ شہر میں داخل ہونے میں تاخیر کا شکار ہو جائے فیس بڑھا دی جاتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے روٹ اور رکشہ سٹینڈ فیس ٹھیکیدار وں کے کارندوں کی مبینہ غنڈہ گردی، غریب رکشہ ڈرائیور بھاری جرمانوں اور لڑائی جھگڑوں سے پریشان، شہر میں روزگار کے لیے آنے والے محنت کشوں سے مقررہ فیس کے بجائے گیارہ گنا جرمانہ وصول کرنے کی شکایات، انکار پر بدتمیزی اور ہاتھا پائی معمول بن گئی۔ ذرائع اور متاثرہ رکشہ ڈرائیوروں کے مطابق دوسرے علاقوں سے سرگودھا آنے والے رکشہ ڈرائیور اگر کسی وجہ سے شہر میں داخل ہونے میں تاخیر کا شکار ہو جائیں تو روٹ کے ساتھ ساتھ رکشہ سٹینڈ فیس ٹھیکیدار کے کارندے مبینہ طور پر ان سے معمول کی پرچہ فیس کے بجائے گیارہ گنا جرمانہ طلب کرتے ہیں، بھاری رقم دینے سے انکار پر کارندے لڑائی جھگڑے اور دھونس دھمکی پر اتر آتے ہیں، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر تلخ کلامی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آنے لگے ہیں۔ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور روزگار کے محدود مواقع نے ان کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، ایسے میں فیس کے نام پر مبینہ طور پر کئی گنا اضافی رقم وصول کرنا ان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں لیکن ٹھیکیداروں کی غنڈہ گردی نے ہم سے یہ بھی حق چھین لیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...