حافظ آباد :علی پور اور ریلوے روڈ کی تعمیر کھٹائی میں پڑگئی

 حافظ آباد :علی پور اور ریلوے روڈ کی تعمیر کھٹائی میں پڑگئی

دونوں شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، طلبہ و طالبات خوار ہونے لگے ، نوٹس کا مطالبہ

حافظ آباد(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر کے بلند بانگ دعووں کے باوجود حافظ آباد شہر میں گزشتہ 9 ماہ سے ٹوٹ پھوٹ اور کھنڈرات کے مناظر پیش کرنے والی علی پور روڈ اور ریلوے روڈ کی تعمیر شروع نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے ان شاہراہوں سے گزرنے والے ہزاروں طلبہ و طالبات دھکے کھا کر ذلیل و خوار ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق واسا نے تقریباً نو ماہ قبل علی پور روڈ اور ریلوے روڈ کی اکھاڑ پچھاڑ کر کے یہاں پائپس ڈال دئیے لیکن دونوں سڑکوں کی ابھی تک تعمیر نہیں کی گئی۔

جس کی وجہ سے یہ دونوں شاہراہیں نہ صرف عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار چلی آ رہی ہیں بلکہ جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے یہ کھنڈرات کے مناظر پیش کر رہی ہیں۔علی پور روڈ پر گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کے ساتھ گورنمنٹ گرلز ڈبل سیکشن سکول اور کئی تعلیمی ادارے واقع ہیں اور اسی طرح ریلوے روڈ سے ملحقہ شہر کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1حافظ آباد واقع ہے ۔ ان دونوں سڑکوں سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گزرنے والے طلبہ و طالبات کو نہ صرف دھکے کھانے پڑ رہے ہیں بلکہ آئے روز یہاں حادثات اور ناخوشگوار واقعات پیش آ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...