اشیا میں ملاوٹ کرنیوالے انسانیت کے دشمن:سلمیٰ بٹ

 اشیا میں ملاوٹ کرنیوالے انسانیت کے دشمن:سلمیٰ بٹ

سفارش کلچر سے اداروں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے :صوبائی وزیر خوراک

راہوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ملازمتوں اور تبادلوں میں میرٹ کے خلاف کوئی اقدام کرنے کی اجازت نہیں دیتیں کیوں کہ سفارش کلچر سے ملکی اداروں کے انتظامی ڈھانچوں کی کارکردگیاں متاثر ہوتی ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک سلمیٰ رحمت بٹ نے اپنی رہائشگاہ راہوالی میں کمشنر انکم ٹیکس اعجاز رحمت بٹ، خواجہ سرمد رضا نائیک کے اور اپنے والد رحمت اﷲ بٹ، والدہ اور بھائی شہباز رحمت بٹ مرحوم کی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وزارت خوراک کا قلمدان سنبھالا ہے من مرضی کے تبادلے کروانے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ہر کسی کو اپنی ذمہ داری دیانتداری سے ادا کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو صاف ستھری خوراک ، ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردنی مہیا کرنا ان کی ذمہ داری ہے جسے انہوں نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا، اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں وہ چاہے جتنے ہی بااثر ہونگے ان کیخلاف کارروائی ہوگی ۔علامہ محمد امین چشتی، حافظ ضیاء المرتضیٰ چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہوتی ہے ایسی اولاد کو والدین کی زندگی میں ان کی خدمت دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ان کے لیے بخشش کی دعائیں خود بھی کرتی ہے اور عزیزواقارب و دوست احباب سے بھی کرواتی ہے ۔اس موقع پر کمشنر انکم ٹیکس محمد اعجاز بٹ ، خواجہ سرمد رضا نائیک، محمد سرور انصاری، فریاد سیٹھی، ذوالفقا علی وڑائچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...