پاکستان مخالفین کیخلاف علما مضبوط چٹان ہیں:ثاقب مصطفائی

پاکستان مخالفین کیخلاف علما مضبوط چٹان ہیں:ثاقب مصطفائی

روشن خیالی کے دعویداروں نے نفرت، طبقاتی تقسیم کو فروغ دیا ہے :خطاب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)عالمی مبلغ اسلام، ممتاز مذہبی سکالر پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ علماء کرام اسلام بیزار اور پاکستان مخالف قوتوں کے خلاف ایک مضبوط چٹان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز مصطفٰے گوجرانوالہ میں منعقدہ دو روزہ سالانہ انٹرنیشنل مصطفائی اجتماع کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دینے واے تنظیمات اہلسنت کے راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جن میں صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی،علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،پیرسید مستجاب حسین شاہ جماعتی،حافظ عدیل عارف، قاری محمد یاسین نعیمی،علامہ محمد یامین مصطفائی، حافظ محمد یعقوب فریدی،محمد اقبال ہنجراء اور دیگر شامل تھے۔

تنظیمات اہلسنت کے راہنماؤں نے دینی خدمات کا اعتراف کرتے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کا سب سے بڑا کام اقامت دین کیلئے دینی و عصری علوم سے مزین گوجرانوالہ سے آٹھ ایکڑ پر عظیم ادارہ المصطفٰے کا قیام ہے ،دلوں کے معمار کی علمی،فکری اور روحانی مصطفائی تحریک نے اندرون،بیرون ملک بڑی عوام کو متاثر کیا ہے ،آپ کا مشن علم و عمل اور روحانی بیداری کا وہ پیغام ہے جسکی روشنی آج ہر طرف پھیل رہی ہے ،پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ روشن خیالی کے دعویداروں نے نفرت،تعصب اور طبقاتی تقسیم کو فروغ دیا ہے ۔،جبکہ علماء کرام اور دینی مدارس نے تعصب سے بالاتر ہو کر اتحاد و یکجہتی،برداشت اور تمام طبقات کر محبت و احترام دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...