شہر میں شدید سموگ، گردوغبار سے سانس لینا دشوار، بیماریاں پھیلنے لگیں

شہر میں شدید سموگ، گردوغبار سے سانس لینا دشوار، بیماریاں پھیلنے لگیں

محکمہ صحت کا سموگ وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ ، شہریوں کو ماسک اورعینک کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت،سیمینار بھی کرائے جائیں گے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ شہر و گردونواح میں خشک سالی ،بارش نہ ہونے سے اور سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے باعث شدید سموگ، فوگ گردوغبار کے طوفان میں اضافہ ،صبح اور شام کے وقت مٹی ،گردوغبار نے بادلوں ، اندھیرے کی چادر تان دی۔فیکٹریوں کا خطرناک زہریلا دھواں موذی بیماریاں پھیلانے لگا ۔عوام کو سانس لینے میں دشواری و رکاوٹ کا سامنا ،جبکہ محکمہ صحت نے بھی سموگ وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔سموگ اور مٹی کے طوفان سے دمہ، ٹی بی ،ہیپاٹائٹس سی وائرس ،نزلہ ،بخار،کھانسی ،ہارٹ اٹیک، آنکھوں کی بیماری ،چہرے ہاتھوں پر جلن ،خارش وغیرہ کی بیماریاں بڑھ چکی ہیں۔ محکمہ صحت نے ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلی کے باعث پھیلنے والے سموگ وائرس سے بچاؤ کیلئے گوجرانوالہ میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ سموگ وائرس سے بچے اور بوڑھے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کو ماسک اورعینک کے استعمال کویقینی بنانے پر تلقین کی جائے گی۔سیمینار بھی کرائے جائینگے۔ سموگ وائرس سے بچنے کیلئے سیمینار بھی منعقدکرانے کے حوالے سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...