آر ایچ سی فاروقہ میں ڈاکٹر اور ادویات ناپید، مریض دربدر

 آر ایچ سی فاروقہ میں ڈاکٹر اور ادویات ناپید، مریض دربدر

آر ایچ سی فاروقہ میں ڈاکٹر اور ادویات ناپید، مریض دربدر کئی ماہ سے صبح کے اوقات میں ڈاکٹر تعینات نہیں ،ڈسپنسر مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ میں ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور نجی ہسپتالوں سے مہنگا علاج کروانے اور ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ میں کئی ماہ سے صبح کے اوقات میں ڈاکٹر تعینات نہیں ہیں، جس کے باعث ڈسپنسر ہی مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں یا انہیں ساہیوال اور سرگودھا ریفر کر دیتے ہیں۔ کسی حادثے یا ہنگامی صورت حال میں جان بچانے والی ادویات بھی ہسپتال میں دستیاب نہیں ہوتیں، جس کے باعث مریضوں کے لواحقین میڈیکل اسٹورز سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔23 ستمبر کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری تیمور خان کی کھلی کچہری میں بھی ڈاکٹرز اور ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم تاحال یہ مطالبہ پورا نہیں ہو سکا۔ ہر فورم سے مایوس شہریوں اور نوجوانوں نے گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر آواز اٹھا رکھی ہے ، لیکن اس کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ میں فوری طور پر ڈاکٹرز کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...