غیر قانونی گیس ری فلنگ ، کریک ڈاؤن، 4 ایجنسی مالکان گرفتار
غیر قانونی گیس ری فلنگ ، کریک ڈاؤن، 4 ایجنسی مالکان گرفتاراطلاعات ملنے پر سول ڈیفنس کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )سول ڈیفنس کی ٹیم نے اندرون شہر سمیت مختلف گنجان آباد علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی گیس ری فلنگ کا کاروبار کرنے والے 4 ایجنسی مالکان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جبکہ ری فلنگ کا سامان اور سلنڈرز قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ۔قینچی موڑ، ریلوے روڈ، بلاک نمبر 9 اور نواں کوٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں حکومتی پابندی کے باوجود رہائشی آبادیوں کے اندر گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کا دھندہ جاری تھا، جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق تھے ۔اطلاعات ملنے پر سول ڈیفنس کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور کارروائی کے دوران خضر حیات، ملازم حسین، محمد شعیب اور احسان کو مبینہ طور پر غیر قانونی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ٹیم نے موقع سے ری فلنگ میں استعمال ہونے والا سامان اور گیس سلنڈرز قبضے میں لے لیے ، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے گئے ۔شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments