چاروں اضلاع میں بہبود فنڈز کے کیسز جلد نمٹانیکی ہدایت
چاروں اضلاع میں بہبود فنڈز کے کیسز جلد نمٹانیکی ہدایتتصدیق شدہ دستاویزات وصول کرکے درخواستوں کا مکمل جائزہ لینے کا حکم
قسرگودھا (سٹاف رپورٹر)فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ بہبود فنڈز کے حصول کے لیے درخواست دینے والے سرکاری ملازمین کے کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں اور اس سلسلے میں متعلقہ صوبائی و ضلعی محکموں کے سربراہان سے تصدیق شدہ دستاویزات وصول کرکے درخواستوں کا مکمل جائزہ لیا جائے ۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ بہبود فنڈز کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔حکام کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ امدادی رقوم کی ادائیگی اور دیگر متعلقہ معاملات کے بارے میں بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسن مقرر کیے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments