مہنگائی، ناجائز منافع خوری، ضلعی انتظامیہ کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کا فیصلہ

مہنگائی، ناجائز منافع خوری، ضلعی انتظامیہ کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کا فیصلہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز احمد مغیث کی زیر صدارت اجلاس ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں اور سر کاری نر خناموں پر عمل یقین بنائیں :ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز احمد مغیث کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی روزانہ بنیادوں پر جانچ پڑتال، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد اور مارکیٹوں میں ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد مغیث نے ہدایت کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں اور اشیائے ضروریہ کی فروخت مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا سرکاری نرخ نامے دکانوں اور مارکیٹوں میں نمایاں مقامات پر آویزاں کروائے جائیں تاکہ صارفین کو اشیاء کی مقررہ قیمتوں سے آگاہی حاصل ہو اور دکاندار سرکاری نرخوں سے تجاوز نہ کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ تاہم فیلڈ میں تعینات افسران شہریوں اور دکانداروں کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام کا رویہ اختیار کریں اور تمام کارروائیاں قانون و ضابطے کے دائرے میں رہتے ہوئے انجام دیں۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پرائس کنٹرول کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں باقاعدگی سے ادا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...