غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، رائفل برآمد

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم  گرفتار، رائفل برآمد

کندیاں (نمائندہ دنیا) پپلاں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے رائفل 44 بور کلاشنکوف نما برآمد کر لی۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر جاوید اقبال خان، سب انسپکٹر عبدالرؤف اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ آصف خان ولد شیر سمند سکنہ چک نمبر 12 ایم ایل سے رائفل 44 بور کلاشنکوف نما برآمد کی۔ ملزم اسلحے کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ پپلاں میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...