داؤدخیل: پولیس کی دو کارروائیاں، منشیات فروش اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار
داؤدخیل (نمائندہ دنیا) تھانہ داؤدخیل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملز موں کو گرفتار کر لیا۔
ایک ملزم کے قبضے سے 3 کلو 300 گرام چرس جبکہ قتل کے مقدمے میں گرفتار دوسرے ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول برآمد کر لیا گیا۔ دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ داؤدخیل انسپکٹر عرفان خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ خالد خان ولد محمد خان سکنہ داؤدخیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے ایک دوسری کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم اکرام اللہ ولد غلام عباس سکنہ پکی شاہ مردان کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا، جس کا ملزم کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments