ندیم افضل چن کی ٹھٹھی ولانہ آمد ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ سے تعزیت

ندیم افضل چن کی ٹھٹھی ولانہ آمد ٹریفک حادثے میں جاں بحق  نوجوان کے اہل خانہ سے تعزیت

بھیرہ (نامہ نگار دُنیا) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے گزشتہ روز ٹھٹھی ولانہ کا دورہ کیا اور ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 سالہ محمد عثمان جمشید ولانہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ ٹھٹھی ولانہ ویلفیئر سوسائٹی کے چوہدری ذیشان ریاض ولانہ بھی موجود تھے ۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ نوجوان کی المناک وفات پر انہیں دلی دکھ اور افسوس ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے ، اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے ۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم اپنی بیوہ والدہ اور بہنوں کا واحد سہارا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...