روٹ پرمٹ فیس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی ریکوری کا ہدف پورا نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

روٹ پرمٹ فیس اور فٹنس سرٹیفکیٹ  کی ریکوری کا ہدف پورا نہ کرنے والے  افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبے کے تمام سیکرٹریز ڈی آر ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ روٹ پرمٹ فیس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی مد میں مقررہ ریکوری کا ہدف پورا کریں۔

 بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع سے ملنے والی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت نے رواں سال کے اختتام تک مقررہ ہدف ہر صورت پورا کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ کم ریکوری کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...