سرگودھا کی صرافہ مارکیٹ میں سکیورٹی انتظامات ناقص

سرگودھا کی صرافہ مارکیٹ میں سکیورٹی انتظامات ناقص

سرگودھا کی صرافہ مارکیٹ میں سکیورٹی انتظامات ناقص2ہزار سے زائد دکانوں اور اربوں روپے کے کاروبار کو خطرات لاحق ہیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا شہر میں قائم صرافہ مارکیٹ، جو پاکستان کی دوسری بڑی گولڈ مارکیٹ ہے ، کے سکیورٹی آڈٹ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس بازار میں دو ہزار سے زائد دکانیں ہیں اور روزانہ اربوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے ۔اسی طرح دیگر تحصیلوں بھلوال، کوٹ مومن، شاہ پور، سلانوالی، بھیرہ اور ساہیوال کی صرافہ مارکیٹوں کے جائزے کے دوران معلوم ہوا کہ اہم مقامات پر نہ صرف سی سی ٹی وی کیمروں کی کمی ہے بلکہ مطلوبہ تعداد میں سکیورٹی گارڈز بھی تعینات نہیں ہیں۔تعینات سکیورٹی گارڈز کی مناسب تربیت کا بھی کوئی انتظام نہیں، جبکہ اکثر گارڈز عمر رسیدہ ہیں۔ ان کے پاس موجود اسلحہ غیر معیاری اور گولیاں بھی ناکافی ہیں۔ اسی طرح فعال کیمروں میں سے بیشتر کی ویڈیو کوالٹی بھی واضح نہیں۔، جس کے باعث کسی ناگہانی صورتحال میں ان کی ریکارڈنگ سے مدد حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے ۔ مزید برآں کیمروں کی مانیٹرنگ کا بھی کوئی مناسب انتظام موجود نہیں۔مارکیٹوں میں تجاوزات کی بھرمار سمیت دیگر نوعیت کے سکیورٹی نقائص کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اور تاجروں کو سکیورٹی انتظامات اپ ڈیٹ رکھنے کا پابند بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...