زیر التوا رجسٹریوں اور اسٹامپ ڈیوٹی کی وصولی کا جائزہ
زیر التوا رجسٹریوں اور اسٹامپ ڈیوٹی کی وصولی کا جائزہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت اجلاس ،تحصیلداروں کی شرکت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر آف اسٹامپس کی جانب سے نشاندہی کردہ اسٹامپ ڈیوٹی کی کمی کی رقم کی وصولی، رجسٹریوں سے متعلق گمشدہ دستاویزات کی دستیابی اور زیر التوا رجسٹریوں کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام تحصیلداروں اور سب رجسٹرارز نے شرکت کی۔ اے ڈی سی آر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسٹامپ ڈیوٹی کی نشاندہی کردہ کمی کی رقم کی وصولی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، گمشدہ دستاویزات کی تلاش اور ریکارڈ کی تکمیل یقینی بنائی جائے جبکہ زیر التوا رجسٹریوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ امور میں قانونی تقاضوں اور مقررہ طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے پیش رفت جاری رکھی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments