پولیس کا کریک ڈاؤن، مزید 33 اشتہاری مجرمان گرفتار

 پولیس کا کریک ڈاؤن، مزید 33 اشتہاری مجرمان گرفتار

پولیس کا کریک ڈاؤن، مزید 33 اشتہاری مجرمان گرفتار گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن مزید تیز، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں مزید 33 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 8 کیٹیگری اے جبکہ 25 کیٹیگری بی کے اشتہاری شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اشتہاری مجرمان اور عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلع سے جرائم کے خاتمے کے لیے اشتہاریوں اور عادی مجرمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...