ڈاکٹروں, نرسوں کا دھرناجاری, طبی امداد نہ ملنے پر پولیس اہلکار جاں بحق, مذاکرات میں ڈیڈ لاک
تمام سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ،مریض پریشان ،مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر پمز میں ایک پولیس اہلکار عبدالقیوم دم توڑ گیا مظاہرین نے رات کھلے آسمان تلے بسر کی ، اب صرف اسحاق ڈار سے ہی مذاکرات ہونگے ، دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
کوئی پوچھنے تک نہیں آیا کہاں جائیں ،مریضوں کی دہائی :حکومت نے مجبور کیا ،کامیابی تک ہسپتالوں کا رخ نہیں کرینگے ،نرسز اسلام آباد (سیدقیصر شاہ ،ماہتاب بشیر ) وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد کے میڈیکل وپیر امیڈیکل سٹاف کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے کی جانے والی ہڑتال کے باعث اسلام آباد کے ہسپتالوں کی اوپی ڈیز دو رو ز سے بند ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کی علاج معالجہ کیلئے منت سماجت بھی کسی کام نہ آئی ،پولی کلینک شعبہ امراض قلب شعبہ بیرونی مریضاں ، اینڈوسکوپی لیبارٹری ، بچوں کی او پی ڈی تک بند رہی مریض دن بھر دھکے کھاتے رہے ،رو ز روزنامہ دنیا نے جب پولی کلینک میں او پی ڈی سمیت مختلف وارڈز میں مریضوں سے گفتگو کی تومریضوں نے شکایا ت کے انبار لگا دئیے جبکہ دو سری جانب ہزاروں مریض واپس جانے یا پھر پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں پولی کلینک میں صرف ایمرجنسی میں آنے والے مریض اور حادثے کے زخمی کو چیک کیا جارہا ہے ،وارڈز میں داخل مریضوں بہاد رخان ، اکبر خان ، محمد فیروز ، رحیم داد ، محمد حنیف ، جمشید ، مشتاق علی اوردیگر نے کہا کہ جب سے ہڑتال ہے کوئی پوچھنے تک نہیں آیا ، دوسری طرف نادرا چوک میں (پمز)، پولی کلینک ، نرم ، سی ڈی اے کیپٹل ہسپتال کی دھر نے میں بیٹھی نرسوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے انہیں سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور کر ہی دیا ہے تو ہم اس وقت تک ہسپتالوں اور گھروں کا رخ نہیں کریں گی جب تک ہمارے حقوق مانے نہیں جاتے ، دنیا سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں شہناز، صداقت، مدثر، علیشہ رانی، سونیا، شاہدہ کاظمی، زبیدہ جواد، ناہید چوہدری، نصیرہ، یاسمین افضال، ثناء اور دیگر کا کہنا تھا ہم مانتی ہیں کہ ہم پر مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کی بھاری ذمہ داریاں ہیں لیکن ہمیں اپنے حقوق کے لئے لڑنا بھی آتا ہے ،نرس شہناز کا کہنا تھا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں ، وہ کسی سے نہیں ڈرتیں ،اب وہ سڑکوں پر آ ہی گئی ہیں تو اپنا حق لے کر ہی دم لیں گی، سی ڈی اے کیپٹل ہسپتال کی سٹاف نرسوں ناہید چوہدری ،زبیدہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی حالت زار پر حکومت کوئی توجہ نہیں دی رہی ، ہیلتھ رسک الائونس کی بندش ظلم کے مترادف ہے ، نرم ، پولی کلینک اور این آئی ایچ سے دھرنے میں شامل نرسوں کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ الائو نس بند کر کے حکومت کتنا بجٹ بچا لے گی ۔ نرسز