مرید کے :نامعلوم افراد نے 19 سالہ لڑکی کو گولی مار دی
پولیس نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر کے ورثا کی تلا ش شروع کر دی
مریدکے (نامہ نگار)نا معلوم افراد نے 19سالہ لڑکی کوگولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے لا ش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی۔تفصیلات کے مطابق مقامی افراد کو تھانہ صدر کے علاقہ بیداد پور کے ویرانے سے نا معلوم لڑکی کی لاش ملی ہے ۔لڑکی کو کنپٹی پر گولی ماری گئی تھی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا کر اس کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے ۔