سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، مجرم کو30سال قید، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ
سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ
راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) ،انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ابتسام المصطفیٰ کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 30سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔ مجرم کے خلاف ایف آئی اے کو فیس بک پر مذہبی منافرت کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔ علاوہ ازیں ضلعی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں 6مجرموں کو قید ، جرمانہ اور پروبیشن کی سزائیں سناتے ہوئے 1ملزم بری کردیا۔ 9ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور جبکہ 13کو جوڈیشنل کر دیا گیا۔ 12ملزمان کی ضمانت منظور اور 2کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ ادھر ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی مسعود احمد وڑائچ نے طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزمان 4پولیس اہلکاروں راشد وغیرہ کی پیشی کے بعد مزید کارروائی کیلئے 30ستمبر تک ملتوی کردی۔