نواں کوٹ:فائرنگ سے رکشہ سوارنامعلوم خاتون جاں بحق

نواں کوٹ:فائرنگ سے رکشہ سوارنامعلوم خاتون جاں بحق

مغلپورہ میں فائرنگ کے 2 واقعات کے دوران ذاکر اللہ اور افضل زخمی

لاہور(نیوز رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چنگ چی سوار 35 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ۔نامعلوم خاتون رکشہ میں کہیں جارہی تھی کہ لیاقت چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق اسے دیرینہ عداوت پر قتل کیاگیا یا ٹارگٹ کلنگ ہوئی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔ تھا نہ مغلپورہ کی حدود میں گلی میں کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نامعلوم لڑکے کی فائرنگ سے ذاکر اللہ زخمی ہو گیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسرے واقعے میں کار سوار 3 لڑکو ں نے پہلے گاڑی مزداٹرک کے پیچھے ماری بعد میں گاڑی سے نکل کر فائر کھول دیا،ڈرائیور محمد افضل زخمی ہو گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں