اینٹی کرپشن :ہزاروں روپے رشوت لیتا پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن :ہزاروں روپے رشوت  لیتا پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے محکمہ مال پر اچانک چھاپہ مارا اور ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

لاہور(اکنامک رپورٹر) اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ریڈ کیا۔ ملزم محمد طارق پٹواری نے مدعی سے فرد رپٹ نکلوانے کے چار ہزار روپے رشوت وصول لی۔اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں روزمرہ کے جائز کام کے لئے کرپشن پر قابو پانا نہایت ضروری ہے ۔ اس طرح کے واقعات سے سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد متزلزل ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں