آتشزدگی کے 3 واقعات ،خاتون جاں بحق،4افرادزخمی

آتشزدگی کے 3 واقعات ،خاتون جاں بحق،4افرادزخمی

کھاناتیارکرتے فوزیہ بی بی کے کپڑوں کوآگ لگ گئی،ہسپتال میں دم توڑا

فیروزوالا(نامہ نگار) آتشزدگی کے 3مختلف واقعات میں خاتون جھلس کرجاں بحق،لڑکی سمیت 4افرادزخمی ہوگئے ۔ نواحی گاؤں مدار میں ایک خاتون فوزیہ بی بی گھر میں کھانا تیار کرتے ہوئے کپڑوں کوآگ لگنے سے جھلس کرجان کی بازی ہارگئی، خاتون نے ہسپتال میں دم توڑ ا، متوفیہ3 بچوں کی ماں تھی ۔ علاوہ ازیں شاہدرہ میں نو عمر لڑکی کے کپڑوں کوگیس والے چولہے سے آگ لگ گئی جو بری طرح جھلس گئی ،جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 مزدور جھلس گئے ،بتایا جاتا ہے کہ مزدوروں نے سردی سے بچنے کے لئے آگ جلارکھی تھی، جس کے نتیجہ میں عرفان اور اس کے 2ساتھی جھلس کر زخمی ہوگئے ، جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں