شاہدرہ:لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین،خودکشی کی
تحریم ہمسائے علی رضا سے محبت کرتی تھی،اسکی مہندی پر گولی مار لی ، علی رضا ، لڑکی کے بھائی خرم سمیت 3گرفتار ،فیاض نے لڑکی کو پستول دیا
لاہور (خبر نگار سے )شاہدرہ کے علاقے میں 26سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ۔ تحریم نے عشق میں ناکامی پر خود کشی کی ، اپنے ہمسائے علی رضا سے محبت کرتی تھی۔ علی رضا کی مہندی کی تقریب کے دوران اس نے پستول کی گولی مار کر خود کشی کی۔ پولیس کے مطابق تحریم علی رضا سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ پو لیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزموں علی رضا ، لڑکی کے بھائی خرم اور فیاض کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی کے والد کو علی رضا اور خرم پر قتل کا شبہ تھا۔ پولیس نے فیاض کو خود کشی کرنے کے لیے پستول فراہم کرنے پرگرفتار کیا۔