ہائیکورٹ :پیپکو کے دائرہ اختیار کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

 ہائیکورٹ :پیپکو کے دائرہ اختیار کے  خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہورہائیکورٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسروں کو تبدیل کرنے کے دائر ہ اختیارکے خلاف کیس کی سماعت ،عدالت نے پیپکو کے دائرہ اختیار کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت، وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن، چیئرمین نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے لیسکو کے ایکسین امجد حسین ناگرہ اور حافظ محمد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔لیسکو افسران کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپکو، لیسکو اور بجلی کی دوسری تقسیم کار کمپنیاں علیحدہ علیحدہ ادارے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں