14سالہ گونگا بہرہ لڑکا ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

14سالہ گونگا بہرہ لڑکا ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

حمزہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں پٹڑی کیساتھ جا رہا تھا،حادثہ ہو گیا

لاہور (خبر نگار سے )غالب مارکیٹ کے علاقے میں گونگا بہرہ لڑکا ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔ واقعہ کے مطابق حسنین آباد ریلوے پھاٹک کے قریب 14سالہ حمزہ ریلوے پٹڑی کے ساتھ جا رہا تھا ،گونگا ، بہر ہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کے ہارن کی آواز نہ سن سکا اور ٹکر لگنے سے موقع پر جا ں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں