ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ لئے

ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ لئے

قدیر احمد کے گھر میں گھس کر 31لاکھ سے زائد کو سونا چوری کر لیا گیا

سرگودھا(نامہ نگار) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں کے دوران خیابان نوید کے رہائشی قدیر احمد کے گھر میں گھس کر چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے 31لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا،پونے تین لاکھ روپے کیش و دیگر گھریلو سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ،کوٹ عمر کالونی کے رہائشی احمد خان کوفروٹ منڈی جاتے ہوئے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی و موبائل چھین لیا،130جنوبی کے رہائشی عبدالمجید کی حویلی میں دیوار پھلانگ کر داخل ہو ئے 7نامعلوم افراد لاکھوں روپے مالیت کے مویشی زبردستی کھول کر لے گئے ،پولیس مصروف عمل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں