سمبڑیال:گھوڑا ریس پر جوا کھیلنے والے 9 افراد گر فتار

 سمبڑیال:گھوڑا ریس پر جوا  کھیلنے والے 9 افراد گر فتار

پٹرولنگ پوسٹ ساہووالا نے ریڑھو گھوڑا ریس کے ذریعے جوا کھیلنے والے 9 جواری گرفتار کر کے داؤ پر لگے 30 ہزار روپے برآمد کر لئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر ) انچارج ساہووالہ پوسٹ اسلم چیمہ نے اہلکاروں کے ہمراہ سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر لیدر فیلڈ فیکٹری کے قریب سے ناصر ، علی فیاض ، مشتاق ، کاشف ، سلیمان ، محمد نعیم، عمر نوید وغیرہ 9 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں