صفائی کے ناقص انتظامات پر ایس ایچ اوریس کورس کی سرزنش

 صفائی کے ناقص انتظامات پر  ایس ایچ اوریس کورس کی سرزنش

ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے رات گئے تھانہ ریس کورس اورسول لائنز کادورہ

لاہور (خبر نگار سے ) ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے رات گئے تھانہ ریس کورس اورسول لائنز کادورہ کر کے بیرک،فرنٹ ڈیسک،حوالات،رپورٹنگ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ڈی ایس پی ریس کورس سرکل اورمتعلقہ ایس ایچ اوزموقع پرموجودتھے ۔ڈی آئی جی آپریشنزنے تھانوں میں زیرالتوا درخواستوں کا بھی جائزہ لیااورصفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایس ایچ اوریس کورس کی سرزنش کی۔ انہوں نے تھانوں میں آئے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بارے استفسارکیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں