نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم بکھری ہوئی ہےخوفزدہ نہیں ہیں،گورنرسندھ
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم والےتاریخ پرتاریخ دیتےرہتےہیں،گورنرسندھ
  • بریکنگ :- سندھ میں آٹاملک بھرمیں سب سےزیادہ مہنگاہے،گورنرسندھ
  • بریکنگ :- سندھ میں مہنگائی سب سےزیادہ ہے،گورنرعمران اسماعیل
  • بریکنگ :- جامع پلان بنایاہےسندھ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی،گورنرسندھ
  • بریکنگ :- اجلاس میں پی ڈی ایم کےاحتجاج پرکوئی بات نہیں ہوئی،گورنرسندھ
Coronavirus Updates

ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق، 8 افرادزخمی

ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق، 8 افرادزخمی

دنیا اخبار

ٹرالے نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،سلطان مارا گیا، 2 زخمی ، ٹائر پھٹنے سے موٹر سائیکل الٹ گئی،میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے

فیروزوالا ( تحصیل رپورٹر) جی ٹی روڈ اور لاہور روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور میاں بیوی سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی بل سٹاپ کے نزدیک تیز رفتار ٹرالہ بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گیا جس سے سلطان احمد جاں بحق اس کا بیٹا رفیق اور پوتا کاشف شدید زخمی ہو گئے ،شرقپور روڈ پر چک 22 کے قریب ٹائر پھٹ جانے سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جن میں سرفراز ، صدام اور نسرین بی بی شامل ہیں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے 2نوجوان زخمی ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement