وحدت کالونی: ہاسٹل سے قاری کی لاش برآمد

وحدت کالونی: ہاسٹل سے قاری کی لاش برآمد

فاروق قصور کا رہائشی،گھروں میں بچوں کو پڑھاتا تھا،ہارٹ اٹیک ہوا:پولیس لاری اڈا، نولکھا ، ٹبی سٹی سے 3 لاشیں برآمد ،پولیس نے نشہ کے عادی قرار دیدیا

لاہور(خبر نگار سے )وحدت کالونی کے علاقے میں ہاسٹل سے 43سالہ قاری کی لاش برآمد ہوگئی ۔تفصیل کے مطابق قصور کا رہائشی قاری فاروق وحدت کالونی میں ہاسٹل میں مقیم اوربچوں کو گھروں میں قرآن پاک کی تعلیم دیتا تھا ۔گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ وہ پراسرار طور پر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق لاش ایک روز پرانی ہے ، بظاہر فاروق کی موت حرکت قلب بند ہونے کیوجہ سے معلوم ہوتی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوں گے ۔ادھر پولیس سٹی ڈویژن کی حدود سے 3 نامعلوم لاشیں برآمد ہوگئیں ، لاری اڈا، نولکھا اور ٹبی سٹی کے علاقہ سے لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق تینوں کی ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں