پولیس پرموٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، 2زخمی گرفتار

پولیس پرموٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، 2زخمی گرفتار

ملزمان ریکارڈ یافتہ ، زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآ مد کر لیا گیا، نصیرآباد پولیس

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں رات گئے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور اسماعیل کے نام سے ہوئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، ملزمان سنگین نوعیت کی وارداتوں سمیت ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، گرفتار ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں